فوٹوبشکریہ فیس بک

ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں ٹائٹل کی جنگ آج پاک بھارت لڑیں گے
28 اکتوبر 2018 (13:08) 2018-10-28

ایشین ہاکی چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں آج پاکستان اور روایتی حریف بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں ٹائٹل کی جنگ آج پاک بھارت لڑیں گے۔ اگرچہ بھارتی ٹیم کو گزشتہ 10 میچز جیت کر برتری حاصل ہے، لیکن پاکستانی شاہینوں کے مسلسل فتوحات کے بعد حوصلے بلند ہیں۔

گرین شرٹس نے سیمی فائنل میں ملائیشیا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دی۔ گرین شرٹس نے دو کوارٹر میں چار گول کیے لیکن ملائیشیا نے شاندار فائٹ بیک کرتے ہوئے مقابلہ برابر کر دیا۔ پنالٹی شوٹ آؤٹ میں پاکستان بازی لے گیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے جاپان کو ٹھکانے لگا دیا۔


ای پیپر