فوٹوبشکریہ فیس بک

پاک آسٹریلیا تیسرا ٹی 20 میچ آج ہو گا
28 اکتوبر 2018 (11:48) 2018-10-28

دبئی: گرین شرٹس نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے بعد کلین سویپ پر نظریں لگا لیں، پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں تیسرے اور آخری میچ میں آج اِن ایکشن ہوں گی۔

پاک آسٹریلیا تیسرا ٹی 20 میچ دبئی میں نو بجے ہی شروع ہو گا۔ دونوں میچز کے بہترین پلیئر عماد وسیم اپنی گھومتی گیندوں سے ایک بار پھر مہمان ٹیم کو پریشان کرنے کیلئے بے چین ہیں تو کینگروز آخری میچ جیت کر اپنی ساکھ بچانے کیلئے پرامید ہیں۔

آخری میچ کے لیے ٹیم میں تبدیلیاں بھی ممکن ہیں۔ صاحبزادہ فرحان، وقاص مقصود اور عثمان شنواری کو سیریز میں اب تک موقع نہیں ملا۔ سرفراز احمد کی کپتانی میں ٹیم پاکستان دو سال میں لگاتار دس ٹی 20 سیریز جیت چکی ہے


ای پیپر