A unique feat of traffic warden
28 نومبر 2020 (21:07) 2020-11-28

لاہور :لاہور کی سڑکوں پر ٹریفک وارڈن نے جان پر کھیل کر قانون کی حکمرانی کیلئے ایک نئی مثال قائم کر دی ،جیل روڈ پر ٹریفک وارڈن نے کالے شیشوں والی گاڑی کو روکنے کیلئے اشارہ کیا جس پرکارڈرائیور  نے ٹریفک وارڈن کی ایک نہ سنی اور گاڑی ٹریفک وارڈن کو مار دی ۔

تفصیلات کے مطابق جیل روڈ پر ٹریفک وارڈن نے کالے شیشوں والی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی جس پر کار ڈرائیور نے گاڑی روکنے کی بجائے گاڑی ٹریفک وارڈن کو دے ماری ،جس پر ٹریفک وارڈن نے اپنی جان بچاتے ہوئے گاڑی کے بونٹ پر جمپ لگا کر اپنی جان بچائی ،سیف سٹی اتھارٹی کیمروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کار ڈرائیور نے گاڑی روکنے کی بجائے ٹریفک وارڈن پر چڑھا دی لیکن خوش قسمتی سے ٹریف وارڈن کی بروقت جمپ نے جان بچا لی ۔

سیف سٹی اتھارٹی کیمروں کی ریکارڈنگ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کارڈرائیور گاڑی کو تیز چلاتے ہوئے ادھر اُدھر کیا اور وارڈن کو زمین پر گرانے میں کامیاب ہو گیا ،کچھ دیر تو ٹریفک وارڈن گاڑی پر لیٹا رہا لیکن خوش قسمتی سے ٹریفک وارڈن اپنی جان بچانے میں کامیاب ہو گیا ،ٹریفک پولیس ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیجز اور سیف سٹی اتھارٹی کیمروں کے ذریعے گاڑی کے مالک تک پہنچنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور بہت جلد گاڑی والے کو جیل کی سلاخوں میں ڈالا جائے گا ۔


ای پیپر