The second wave of the global epidemic is intensifying: Firdous Ashiq Awan
28 نومبر 2020 (18:53) 2020-11-28

لاہور :معاون خصوصی پنجاب فردوس عاشق اعوان نے عوام کو بڑے خطرے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی وبا کی دوسری لہر شدید ہوتی جا رہی ہے ،ہمیں پہلے سے زیادہ احتیاط کی ضرور ت ہے ،عالمی وبا کے بڑھتے کیسز میں بھی اپوزیشن کو جلسے جلوسوں کی فکر پڑی ہوئی ہے ،اپنے گھر کے فنکشنز کیلئے ہر کسی کو ٹیسٹ کرانا لازمی جبکہ قوم کے بچوں کو جلسوں میں بلا کر ان کی جان خطرے میں ڈالی جا رہی ہے ،فردوس عاشق  نے کہا آج جو کھیل ملتان میں کھیلا گیا ہم جانتے ہیں ان کے تانے بانے کہاں ملتے ہیں ۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے حکومت ہر ممکن اقدام کررہی ہے، پی ڈی ایم قیادت   عالمی وبا  کے حوالے سے  عدالتی حکم کی خلاف ورزی کررہی ہے،پی ڈی ایم قیادت ملتان میں قانون کی دھجیاں اڑا رہی ہے، قیادت پیچھے بیٹھ کر کارکنوں  پر مقدمات بنوانا چاہتی  ہے ، اپوزیشن اولیا کے شہر ملتان کے امن کو خراب کرنے پر تلی ہو ئی ہے ۔

فردوس عا شق اعوان نے کہا پی ڈی ایم کے شرکاملتان میں ریاست کی رٹ کو باربار چیلنج کر رہے ہیں ،جن لوگوں نے فساد پھیلانے  کی کوشش کی ان کیلئے قانون اپنا راستہ خود بنائے گا،اپوزیشن اپنے مفادات کی خاطرقوم کے بچوں کو استعما ل کررہی ہے،انہوں نے کہا اپنے گھروں کے فنکشن کیلئے کوروناٹیسٹ لازمی اور قوم کے  بچوں کو جلسوں میں بلایا جارہا ہے ۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا اپوزیشن کی تحریک میں کوئی دم نہیں سب کچھ دھکے سے چل رہا ہے،ریاستی رٹ کو ہر حال میں  قائم رکھا جائے گا،اپوزیشن اراکین پاکستان کے قومی مفاد کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں،جانتے ہیں آج کے کھیل کے تانے بانے کہاں ملتے ہیں۔


ای پیپر