Israel involved in killing of nuclear scientist, Iranian president
28 نومبر 2020 (18:29) 2020-11-28

ایرانی صدر حسن روحانی نے نیوکلیئر پروگرام کے فادر فخری زادے کے قتل کا الزام اسرائیل پر لگاتے ہوئے کہا کہ ہمارے نیوکلیئر پروگرا م کے سینئر ترین سائنس دان کی ہلاکت کا واقع ظاہر کرتا ہے کہ ایران کے دشمن  ایران سے کس قدر نفرت کرتے ہیں ۔

فادر آف ایران نیوکلیئر پروگرام کے نام سے مشہور فخری زادہ کو جمعے کی شب دارالحکومت تہران کے قريب نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے شديد زخمی کر ديا تھا ،،اور وہ بعد ازاں ہسپتال ميں دم توڑ گئے تھے۔ 

واضح رہے اس قتل کے بعد ایران کے کمانڈر پاسداران انقلاب نے بھی محسن فخری زادے کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کر چکے ہیں ۔

دفاعی مبصرین کا کہنا ہے قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد بھی ایران امریکہ میں شدید لڑائی شروع ہو گئی تھی ،جس کے بعد ایران نے اپنے لیڈر قاسم سلیمانی کا بدلہ لینے کیلئے عراق میں امریکی بیسز کو نشانہ بنا یا تھا ،اب ایک دفعہ پھر اس بات کا امکان ظاہر کیا جا رہاہے کہ ایران اسرائیل ،امریکی مفادات کو نشانہ بنا سکتا ہے ۔


ای پیپر