Chinese scientists have made the largest ever discovery of a global pandemic
28 نومبر 2020 (17:23) 2020-11-28

بیجنگ :پوری دنیا میں تباہی پھیلانے والا وائرس کہاں سے آیا ،کون سا ملک اس وبا کا ذمہ دار ہے ،چینی سائنسدانوں کے انکشاف نے پوری دنیا سمیت امریکہ کو حیران پریشان کر دیا ۔

چینی سائنسدانوں کی ٹیم نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں تبا ہی پھیلانے والا وائرس بھارت سے شروع ہوا ،چین کی اکیڈمی آف سائنسز کی ٹیم کے ایک ریسرچ پیپر کے مطابق گزشتہ برس موسم گرما میں 'ہیٹ ویو کے دوران یہ وائرس پھیلنا شروع ہوا تھا۔چینی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ بھارت کے بہت سارے گاؤں ایسے ہیں جہاں انسان اور جانور ایک ہی جگہ سے پانی پیتے ہیں، یہ وائرس جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوا ہے اور اس کا آغاز انڈیا سے ہوا ۔

سائنسدانوں کا مزید کہنا تھا انڈیا کے صحت کے خراب نظام اور نوجوان آبادی کی وجہ سے کورونا وائرس کئی مہینوں تک بغیر کسی تشخیص کے لوگوں کو متاثر کرتا رہا اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری دنیا میں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ،ماہرین کا کہنا تھا اگر بھارت کا نظام صحت ٹھیک ہوتا اور بروقت اس مرض کی تشخیص کر لی جاتی تو یقینی طورپر پوری دنیا کو بڑی تباہی سے بچایا جا سکتا تھا ۔

واضح رہے عالمی وبا نے جہاں چین میں کئی لوگوں کی جانیں لیں وہیں اٹلی سمیت امریکہ میں بھی کئی لوگ اس وبا کا شکار ہوئے ،اب چینی سائنسدانوں نے بھارت کو پوری دنیا میں تباہی پھیلانے کا ذمہ دار قرار دیدیا ہے ۔


ای پیپر