Pakistan got the biggest victory on Kashmir issue
28 نومبر 2020 (23:03) 2020-11-28

نائیجر:اوآئی سی اجلاس میں پاکستان کو سب سے بڑی سفارتی کامیابی مل گئی ،کشمیر ایشو پر پہلی دفعہ پاکستان کی طرف سے پیش کی گئی قرار داد منظور کر لی گئی ۔

پاکستانی قیادت کا کامیاب سفارتکاری نے امت مسلمہ میں اپنے پنجے گاڑھ لیے ،پاکستان نے کشمیر ایشو پر بھارت کیخلاف مقدمہ جیت لیا ،عمران خان کی کوششیں رنگ لے آئیں ،مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی طرف سے پیش کی گئی قرار داد منطو رکر لی گئی ۔

47 ویں او آئی سی اجلاس میں مقبوضہ کشمیر اور اسلامو فوبیا سے متعلق پیش کی گئی قرار داد کو ممبران نے متفقہ طور پر منظور کر لیا ،جس نے بھارتی ایوانوں میں ہلچل مچا دی ہے ،پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ سفارتی سطح پر پاکستان کی یہ بہت بڑی کامیابی ہے ۔

واضح رہے کشمیر سے متعلق قرار داد سات سے زائد دہائیوں سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں موجود ہے لیکن اس پر آج تک کوئی عملد رآمد نہیں کروا یا جا سکا ،بھارت نے 5 اگست کو آرٹیکل 370ختم کرکے اقوام متحدہ کی طرف سے پیش کی گئی قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی تھی جس پر پاکستان نے پوری دنیا سمیت اقوام متحدہ کے ہی پلیٹ فارم پر سخت احتجاج ریکارڈ کروایا تھا ۔

گزشتہ سال سے بھارت کی طرف سے کشمیر یوں پر کیے گئے مظالم کیخلاف پاکستان نے دنیا بھر کے ممالک کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ بھارت کیخلاف مل کر ایسے اقدامات اُٹھائے جائیں کہ کشمیریوں کو ان کے جائز حقوق دلوائے جائیں ۔

آج پاکستان نے اسلامی ممالک کی نمائندہ تنظیم او آئی سی سے بھی بھارت کیخلاف قرار داد منظور کروا لی ہے ،مبصرین کا کہنا ہے امید کی جا رہی ہے اس کے بعد اسلامی ممالک مل کر بھارت کیخلاف کوئی ٹھوس اقدامات اُٹھائینگے ۔


ای پیپر