Imran Khan's first reaction on Jahangir Tareen corruption case
28 نومبر 2020 (22:12) 2020-11-28

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے واضح کر دیا کہ جہانگیر ترین کا پارٹی سے فی الحال کوئی تعلق نہیں ،انہوں نے کہا جس کسی پر بھی کرپشن کا الزام ہو گا یا تحقیقات چل رہی ہونگی اس کا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے نجی ٹی وی چینل پر پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین کیساتھ ان کا تعلق د س سال پرا نا ہے ،جب جہانگیر ترین کے کیس سے متعلق اطلاع ملی تو بہت افسوس ہو ا ،انہوں نے کہا ا س وقت جہانگیر ترین کیس کی انکوائری چل رہی ہے ،جہانگیر ترین کیس میں ملوث دیگر لوگوں میں شہباز شریف کیخلاف بھی ایف آئی آر درج ہو چکی ہے ،عمران خان نے کہا تحریک انصاف کی حکومت میں پہلی دفعہ چینی مافیا سے نمٹنے کیلئے بہترین حکمت عملی تیار کی گئی ہے ، کوشش کر رہے ہیں ایسا نظام لا یا جائے کہ ان مافیاز کو ناکام بنایا جا سکے ۔

عمران خان سے سوال پوچھا گیا کہ کیا جہانگیر ترین اس کیس کے بعد بھی پارٹی کا حصہ ہیں ؟اس سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ فی الحال جہانگیر ترین کے پاس کوئی سرکاری عہدہ نہیں ہے اور جس شخص پر بھی کرپشن کے الزامات ہوں اور تحقیقات جاری ہوں ان کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ۔

عمران خان کا کہنا تھا پہلے بھی پاکستان میں اس طرح کے مافیا حالات خراب کرتے رہے ہیں اگر ان لوگوں کیخلاف پہلے ہی کاروائی ہو جاتی تو عوا م کو مہنگائی کی صورت میں اتنا نقصان نہ برداشت کرناپڑتا ،پاکستان شوگر مافیا کے بڑے ہی چینی کے ریٹ کا تعین کرتے تھے ،ان پر کوئی ہاتھ نہیں ڈالتا تھا،پاکستان تحریک انصاف نے حکومت میں آکر سب سے پہلے یہ کام کیا ہے ۔


ای پیپر