Nawaz, Shahbaz Sharif\'s mother Begum Shamim Akhtar was buried in Lahore
28 نومبر 2020 (16:15) 2020-11-28

لاہور :نوازشریف اور شہبازشریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی،بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ لاہور جاتی امرا میں مولانا راغب نعیمی نے پڑھائی۔

نما زجنازہ میں ملک کی معروف سیاسی ،سماجی ،مذہبی اور کاروباری شخصیات کی ایک بڑ تعداد نے شرکت کی ،نمازجنازہ میں صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب رانا ثنا اللہ ،سابق ویزر اعظم شاہد خاقان عباسی ،سینیٹر مصدق ملک ،سابق گورنر سندھ محمد زبیر , سینیٹر پرویز رشید , غلام احمد بلوراور وزیراعظم آزاد کشمیر  راجہ فاروق حیدرنے بھی شرکت کی ۔

دیگر شرکا میں جاوید ہاشمی ،ظفر جھگڑا ،امیر مقام ،شیخ روحیل اصغر ،مرزا جاوید ،میاں رئوف ،رانا محمد اقبال ،ملک ندیم کامران ،ملک پرویز ،رانا ارشد سمیت بڑی تعداد میں سیاسی رہنمائوں نے شرکت کی ،جنازہ میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

واضح رہے بیگم شمیم اختر گزشتہ دنوں لندن میں انتقال کر گئیں تھیں ،سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اپنی والدہ کا نمازجنازہ لندن میں ہی ادا کر دی تھی ،جبکہ دوسری طرف مریم نواز کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں نے نواز شریف کو سفر کرنے سے منع کر دیا ہے ۔


ای پیپر