نوازشریف نے شہباز شریف کو اہم ذمہ داری سونپ دی 
28 نومبر 2020 (10:51) 2020-11-28

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے اپنے چھوٹے بھائی اور ن لیگ کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ والدہ کی میت کی تدفین کے تمام انتظامات کی نگرانی وہ خود کریں ۔

 

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے  پے رول پر رہائی کے بعد بڑے بھائی میاں نوازشریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تو دونوں بھائی آبدیدہ ہوگئے اور بات چیت ان کی آواز تک رندھ گئی ۔ 

میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کے انتقال کے بعد دونوں بھائیوں کے درمیان دوسری مرتبہ ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے ۔

بیگم شمیم اختر کے انتقال کے بعد پہلی مرتبہ دونوں بھائیوں کے درمیان اس وقت رابطہ ہوا تھا جب ن لیگ کے مرکزی رہنما اور ممتاز قانون دان عطااللہ تارڑ نے جیل میں میاں شہباز شریف سے ملاقات کی تھی ۔ 

عطااللہ تارڑ نے ذرائع ابلاغ کو بتایا تھا کہ انہوں نے میاں شہباز شریف اور میاں نواز شریف کی بات کروائی تھی ، اور اس وقت دونوں بھائی بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے تھے ۔ 

میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے درمیان ہونے والی گفتگو میں دونوں بھائیوں نے والدہ کی تدفین کے حوالے سے مشاورت کی تھی ۔ 

ذرائع کے مطابق میاں محمد نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی میت کے ہمراہ بہن اور بہنوئی سمیت دیگر رشتہ دار بھی پاکستان آرہے ہیں ۔  


ای پیپر