آرمی چیف کی توسیع کے فیصلے کی کاپی شہباز شریف تک پہنچ گئی
28 نومبر 2019 (21:32) 2019-11-28

لندن:مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کو آرمی چیف کی مدت ملازمت توسیع کیس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کی کاپی اپوزیشن چیمبر سے بجھوائی گئی ، شہباز شریف جلدنئی قانون ساز ی سے متعلق پاکستان میں موجود(ن)لیگی قیادت سے قانونی پہلوئوں سمیت دیگر امور پر مشاورت کریں گے ۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کے علاج کے سلسلے میں لندن میں موجود مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کو آرمی چیف کی مدت ملازمت کی توسیع ہوتے کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی کاپی فوری طور پر فیکس اور واٹس ایپ سمیت دیگر سوشل میڈیا ذرائع سے لندن بجھوائی گئی ۔وہ اس فیصلے کا بغور جائزہ لینے کے بعد جلد پاکستان میں موجود(ن)لیگی رہنمائوں راجہ ظفر الحق ،خواجہ آصف ،رانا تنویر حسین ، احسن اقبال اور دیگر سے رابطہ کریں گے ۔

ذرائع کے مطابق وہ جلد وطن واپس آکر آرمی ایکٹ میں ترمیم اور آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع میں قانون سازی کے عمل کے حوالے سے سیاسی اور قانونی پہلوئوں پر مشاورت کریں گے جس کے بعد پارٹی کی حکمت عملی طے کی جائے گی ۔


ای پیپر