رانا تنویر حسین پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئر مین منتخب
28 نومبر 2019 (18:18) 2019-11-28

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے راہنما رانا تنویر حسین پارلیمنٹ کی پبلک اکائونٹ کمیٹی کے متفقہ طور پرچیئرمین منتخب ہوگئے۔

 پبلک اکائونٹ کمیٹی کا چیئرمین منتخب ہونے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہاکہ پی اے سی کومزید فعال بنانے کیلئے اورساختی تبد یلیوںکے لئے حکومت کے تعاون کی بھی ضرورت ہو گی،20سال پرانے پیراز پر پی اے سی کی سفارشات پر عملدرآمد میں شدید مشکلات ہیں،پی اے سی کو فعال بنایا جائے گا اور آڈٹ اعتراضات بروقت نمٹائیں گے، مسلم لیگ(ن) کے دور حکومت کا آڈٹ کے لئے پاکستان تحریک انصاف کے ارکان کی سربراہی میں پی اے سی کی زیلی کمیٹیاں کریں گی۔

ارکان کمیٹی نے راناتنویر حسین کو پی اے سی کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمیٹی کو پارٹی مفادات سے بالاتر ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے، دنیا میں فورانزک آ ڈٹ کا سسٹم بھی رائج ہو گیا ہے، ہمیں دیکھنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کو استعمال کر سکتے ہیں کہ نہیں، پی اے سی کو فعال کرنے اور سفارشات میں عملدرآمد کرانے کے لئے اختیارات میں مزید اضافے کی ضرورت ہے، پی اے سی کو فعال کرنے کے لئے پی اے سی سیکرٹریٹ قائم کرنے کی ضرورت ہے۔


ای پیپر