فائل فوٹو

انھیں کرائی گئیں یقین دہانیاں پوری ہوتی نظر آرہی ہیں: مولانا فضل الرحمان
28 نومبر 2019 (16:06) 2019-11-28

سکھر: مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ انھیں کرائی گئیں یقین دہانیاں پوری ہوتی نظر آرہی ہیں۔ نیب کے ذریعے سیاستدانوں کو عدالتوں میں گھسیٹا جارہا ہے۔ اسے کسی طور احتساب سے تعبیر نہیں کرتے۔ کسی غیر منتخب اور جعلی حکمران کو تسلیم نہیں کریں گے۔

سکھر میں خورشید شاہ کی رہائشگاہ پر ان کے بیٹے سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا جب غیر منتخب اور جعلی حکمران ہوں تو ملک تنزلی کی طرف جاتا ہے، اس وقت مہنگائی کا جو ہاتھی سوار کیا گیا ہے اس سے بچنے کا واحد راستہ فوری طور پر ازسر نو صاف اور شفاف انتخابات ہیں۔


ای پیپر