فائل فوٹو

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع
28 نومبر 2019 (15:52) 2019-11-28

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع کر دی گئی۔

سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع کر دی۔ آرمی چیف کی مدت ملازمت کو مئی 2020 تک بڑھا دیا گیا ہے۔

حکومت کو چھ ماہ میں اس حوالے سے قانون سازی کرنی ہوگی۔ چھ ماہ بعد قانون سازی کا جائزہ لیا جائیگا۔ آرمی چیف کی ملازمت میں توسیع 28 نومبر سے شروع ہوگی۔


ای پیپر