بطور وکٹ کیپر زیادہ شکار، سرفراز نے معین خان کو پیچھے چھوڑ دیا
28 نومبر 2018 (23:46) 2018-11-28

لاہور: بطور وکٹ کیپر زیادہ شکار کرنے کے ملکی ریکارڈ میں سرفراز احمد نے معین کو پیچھے چھوڑ دیا۔

نیوزی لینڈ سے دبئی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں سرفراز احمد نے ٹرینٹ بولٹ کا کیچ تھاما، یہ ان کا 148 واں شکار تھا، ان میں 128 کیچ اور 20 اسٹمپنگ شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق سرفراز نے بطور وکٹ کیپر زیادہ شکار کرنے میں معین خان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

معین خان نے اپنے کیریئر کے دوران 69ٹیسٹ میں 127کیچ اور 20 اسٹمپنگ سمیت 147 شکار کیے تھے، سرفراز نے اب تک 45 ٹیسٹ کھیلے ہیں۔واضح رہے کہ اس فہرست میں وسیم باری 228 شکار کے ساتھ سرفہرست اور کامران اکمل (206) دوسرے نمبر پر ہیں۔


ای پیپر