پریانکا نے اپنی شادی پر ساتھی اداکاراﺅں کو مات دیدی
28 نومبر 2018 (23:41) 2018-11-28

ممبئی : پریانکا چوپڑا اورنک جونز نے اپنی شادی کو یادگار بنانے کے لیے کروڑوں خرچ کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔

اداکارہ پریانکا چوپڑا 2 اور 3 دسمبر کو بھارتی شہر جودھ پور کے امید بھوان پیلس میں امریکی گلوکار نک جونز کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھیں گی، تاہم شادی کی رسومات کا آغاز 29 نومبر سے ہوجائے گا۔ لہذا اسٹار جوڑی نے 29 نومبر سے 3 دسمبر تک پورا پیلس بک کرالیا ہے جس میں 64 لگژری کمرے اور سوئٹس ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہوٹل کے ایک کمرے کی ایک رات کا کرایہ 47 ہزار روپے سے زائد اور لگژری سوئٹس کا کرایہ 65 ہزار روپے سے زائد ہے جب کہ کچھ کمروں کا ایک رات کا کرایہ لاکھوں میں ہے۔ اس طرح ہوٹل کے 5 روز کے کرائے کی مجموعی رقم 3 کروڑ سے زائد بنتی ہے۔

تاہم یہ صرف دلہا دلہن اور مہمانوں کے ہوٹل میں رہنے کا خرچہ ہے جب کہ شادی کی دیگر رسموں کے دوران ہونے والی سجاوٹ اور فنکشن وغیرہ پر بھی لاکھوں خرچ کیے جائیں گے جو مجموعی طور پر 4 کروڑ کی رقم بنتی ہے۔


ای پیپر