کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب کے دوران جذباتی مناظر
28 نومبر 2018 (23:34) 2018-11-28

نارووال: کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب کے دوران جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔ افتتاحی تقریب میں سکھ برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس دوران بھارتی وزیر ہرسمرت کور نے اظہار خیال کیا تو ان کی آنکھیں بھی نم ہو گئیں اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ آج دوریاں ختم ہورہی ہیں، جیسے بابا گرونانک نے سب کو جوڑا ویسے کرتار پور راہداری بھی سب کو جوڑے گی۔

میرے گرونانک کا بلاوا آیا تو آج آپ کی دھرتی پر آئی ہوں، راہداری سے دونوں ممالک میں محبت بڑھے گی۔اس موقع پر شرکا کافی جذباتی تھے اور انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سکھ کمیونٹی کے مقدس ترین مقام تک رسائی دینے کے اقدام کو بے حد سراہا۔

اس موقع پر شدت جذبات کی وجہ سے کئی شرکا کی آنکھیں نم ہو گئیں۔


ای پیپر