چیف جسٹس کی برٹش پاکستانی ڈاکٹرز کوبڑی پیشکش
28 نومبر 2018 (22:04) 2018-11-28

برمنگھم: چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی نڑاد ڈاکٹروں کو واپس آکر اپنے وطن میں کام کرنے کی دعوت دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے پاکستانی نڑاد برطانوی ڈاکٹر کو پاکستان میں کام کرنے کی دعوت دی۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ برٹش پاکستانی ڈاکٹرز پاکستان میں صحت کا شعبہ بہتر بنائیں، انہیں پاکستان میں درپیش مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتا ہوں۔واضح رہے کہ جسٹس ثاقب نثار ان دنوں ڈیم فنڈ ریزنگ تقاریب میں شرکت کیلئے برطانیہ میں موجود ہیں۔


ای پیپر