بارڈر کھولنے کی بات جب بے نظیر بھٹو‘ نواز شریف نے کی تو۔۔اہم انکشاف
28 نومبر 2018 (21:51) 2018-11-28

لاہور:خواجہ سعد رفیق نے کرتار پور بارڈ کھولے جانے پر وزیر اعظم عمران خان کی حمایت کرتے ہوئے ہلکے پھلکے انداز میں تنقید بھی کردی۔

بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں سابق وفاقی وزیر ریلوے اور مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جناب وزیر اعظم سنیئے ! پاکستان اور بھارت اچھے ھمسایوں کی طرح تو رہ سکتے ہیں مگر فرانس اور جرمنی نہیں بن سکتے ‘ تعلقات کار قائم ھو سکتے ھیں لیکن قربت کشمیریوں کی آزادی ، بھارتی مسلمانوں کو مساوی حقوق دیے جانے اور پاکستان کو زندہ حقیقت تسلیم کیے بغیر ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بارڈر کھولنے کی بات جب بے نظیر بھٹواور نواز شریف نے کی تو وہ بھارت کے یار اور پاکستان کے غدار قرار دے دیدیے گئے۔


ای پیپر