آئی ایم ایف سے قرض لینے کی کوئی جلدی نہیں‘ وزیر خزانہ اسد عمر
28 نومبر 2018 (21:33) 2018-11-28

اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ 2ماہ بھی لگ جائیں تو کوئی فرق نہیں پڑے گا‘ دوسرے ذرائع سے بھی قرض مل سکتا ہے۔

وزیر خزانہ اسد عمر کا عالمی جریدے بلوم برگ کو دیئے گئے انٹرویو میں کہنا تھا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف پیکج کی جلدی نہیں‘2ماہ مزید بھی لگ جائیں تو کوئی مسئلہ نہیں ہے‘پاکستان کو دوسرے ذرائع سے بھی قرض مل سکتا ہے۔

عالمی جریدے کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس پالیسی میں تبدیلی اور روپے میں کمی کا مطالبہ کیا ہے‘ پاکستان کو مالیاتی خسارہ پورے کرنے کےلئے 12 ارب ڈالر کی ضرورت ہے‘ زرمبادلہ ذخائر مسلسل گھٹ رہے ہیں اور اس وقت زرمبادلہ کے ذخائر ساڑھے 4 سال کی کم ترین سطح پر ہیں۔


ای پیپر