تعلیم کے شعبے اور ہائر ایجوکیشن پر سب سے زیادہ توجہ دینگے :وزیر اعظم عمران خان
28 نومبر 2018 (18:26) 2018-11-28

سیالکوٹ:وزیر اعظم عمران خان نے سیالکوٹ میں یونیورسٹی کا سنگ بنیا د رکھتے ہوئے زبردست اعلان بھی کر دیا ،ان کا کہنا تھا آئندہ ہم تعلیم کے شعبہ پر سب سے زیادہ خرچ کرینگے اور ہائر ایجوکیشن پر زیادہ توجہ دینگے ،اب کبھی کوئی وائس چانسلر وسائل کا شکوہ نہیں کریگا ۔

عمران خان کا کہنا تھا ملکی ترقی کے لیے تعلیم پر سرمایہ کاری ضروری ‘ ماضی میں تعلیم پر سرمایہ کاری نہیں کی گئی اور نہ ہی ملک میں معیاری یونیورسٹیاں بنائی گئیں،سیالکوٹ میں یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران کا کہنا تھا کہ جو قومیں تعلیم پر پیسہ لگاتی ہیں وہ ترقی کرتی ہیں، ماضی کی حکومتوں نے تعلیم پر سرمایہ کاری نہیں کی۔

انہوں نے سنگاپور کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہاں کی ایکسپورٹ 330 ارب ڈالر جبکہ پاکستان کی برآمدات صرف 24 ارب ڈالر ہے، سنگاپور کی ایک یونیورسٹی کا بجٹ ہماری تمام یونیورسٹیوں سے زیادہ ہے،عمران خان نے مزید کہا کہ نوجوان ہمارا اصل سرمایہ ہیں، پاکستان کے پیچھے رہنے کی وجہ تعلیم پر توجہ نہ دینا ہے، ہر یونیورسٹی کا وائس چانسلر وسائل کا شکوہ کرتا ہے، تعلیم کے شعبے میں سب سے زیادہ پیسہ خرچ کریں گے اور ہائر ایجوکیشن پر زیادہ توجہ دیں گے، آئندہ کوئی وائس چانسلر وسائل کا شکوہ نہیں کرے گا۔


ای پیپر