سعودی ولی عہد نے ایران پر نیا الزام لگا دیا
28 نومبر 2018 (16:19) 2018-11-28

واشنگٹن :امریکا میں متعیّن سعودی سفیر شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا ہے کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثی شیعہ باغیوں پر مسلسل دباؤ ہی سے یمن میں جاری بحران کے سیاسی حل کی راہ ہموار ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق انھوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ حوثیوں نے گذشتہ کئی ماہ کے تعطل کے بعد الحدیدہ کی بندرگاہ کا کچھ کنٹرول اقوام متحدہ کے حوالے کرنے سے اتفاق کیا ہے۔یہ تب ہوا ہے جب انھیں بہ زور طاقت وہاں سے نکالا جانے والا تھا اور یہ اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ حوثی ملیشیا پر مسلسل دباؤ ہی سے سیاسی حل کی راہ کھلے گی۔


ای پیپر