پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کی خبریں غلط ہیں : اوگرا
28 نومبر 2018 (15:09) 2018-11-28

اسلام آباد: اوگرا کے ترجمان عمران غزنوی نے کہا ہے کہ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے سفارشات پر مبنی کوئی سمری ارسال نہیں کی۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میڈیا کے کچھ ادارے اس بارے میں جو فرضی خبریں چلا رہے ہیں ان کا مقصد عوام کی نہیں بلکہ مافیا کی خدمت ہے ترجمان نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے حوالے سے اوگرا اپنی سفارشات ہر ماہ کی 29 یا 30 تاریخ کو ارسال کرتا ہے اس سے پہلے کبھی نہیں۔


ای پیپر