نیب نے شہباز شریف کیخلاف نیا ریفرنس تیار کر لیا 
28 نومبر 2018 (14:39) 2018-11-28

لاہور: پنجاب یونیورسٹی کی305کنال اراضی ایل ڈی اے کو دینے پر شہباز شریف کے خلاف نیا ریفرنس دائر کرنے کے لیے چیئرمین نیب کو خط لکھ دیا گیا۔

جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق کی جانب سے چیئرمین نیب کو بھجوائے گئے خط کی کاپی ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد کو بھی ارسال کی گئی ہے۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ سڑک کی تعمیر کے لیے یونیورسٹی کی 305کنال اراضی ایل ڈی اے کوفراہم کی گئی۔قانون کے تحت تعلیمی ادارے کی اراضی ترقیاتی منصوبوں کے لیے نہیں دی جاسکتی ۔

سابق وائس چانسلر کامران مجاہد نے اراضی شہباز شریف کے کہنے پر ایل ڈی اے کو دی ۔خط میں استدعا کی گئی ہے کہ چیئرمین نیب شہباز شریف کے خلاف انکوائری کے بعد نیا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دیں ۔


ای پیپر