مکی آرتھر کا بیٹا کہنے پر بابر اعظم سیخ پا ہو گئے
28 نومبر 2018 (12:57) 2018-11-28

دبئی : ٹی وی اینکر کی جانب سے مکی آرتھر کا بیٹا کہنے پر بابر اعظم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے سوچ سمجھ کر بات کرو اور اپنی حد میں رہو۔

تفصیلات کے مطابق نوجوان بیٹسمین نے نیوزی لینڈ سے دبئی ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی سنچری مکمل کی تو سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا، نجی ٹی وی کی ایک اینکر نے بابر اعظم کو شاباش دیتے ہوئے لکھا کہ بڑا اچھا لگا جب باقی کھلاڑی مکی آرتھر (کوچ)کو ان کے بیٹے کی سنچری پر مبارکباد دینے لگے۔اس پر بابر اعظم نے لکھا کہ سوچ سمجھ کر بات کرو اور اپنی حد میں رہو۔


ای پیپر