ٹی ٹوئنٹی وورلڈکپ کب سے شروع ہو گا ؟بڑی خبر
28 May 2020 (22:33) 2020-05-28

دبئی :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بورڈ کی ٹیلی کانفرنس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 کے مستقبل کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگئی۔

اجلاس میں کئی بورڈ اراکین نے اس مسئلہ پر اپنے خدشات کا اظہار کیا، تمام ایجنڈا آئٹمز کو 10 جون تک ملتوی کردیا گیا,آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 اکتوبر میں آسٹریلیا میں کھیلا جانا ہے کہ لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے ایونٹ کے انعقاد پر خدشات ظاہر کئے جارہے ہیں۔

اس سلسلے میں آئی سی سی کی اہم ٹیلی کانفرنس ہوئی لیکن اس میں بھی ٹی ٹوئنٹی کے مستقبل پر کوئی فیصلہ نہ ہوسکا۔


ای پیپر