امریکہ نے پاکستان کو بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
28 May 2020 (20:53) 2020-05-28

واشنگٹن:پوری دنیامیںبدلتی صورتحال کے پیش نظر موسمیاتی تبدیلیوں میں حیران کن بدلائو نظر آرہا ہے ،وہیں امریکی ادارے فوڈ اینڈ ایگری کلچر آرگنائزیشن نے خبردارکیا ہے کہ پاکستان میں بارش کے بعد ٹڈیوں کے حملے میں تیز تر اضافہ ہوسکتا ہے۔

ٹڈیوں کے حملوں سے پریشان کسانوں کے لیے پاکستان میں بارشوں کی پیشگوئی نے خطرے کی نئی گھنٹی بجادی ہے۔ امریکی ادارے فوڈ اینڈ ایگری کلچر آرگنائزیشن نے خبردارکیا ہیکہ بارشوں کے بعد ٹڈیوں میں تیز تر اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ تیز بارش ٹڈیوں کی افزائش کے لیے سازگار ماحول پیدا کرتی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہیکہ نرم زمین پر ٹڈیاں ایک اسکوائر میٹر میں 1000 انڈے دے سکتی ہیں اور ایک ٹڈا یومیہ2 گرام خوراک کھاسکتاہے۔

رپورٹ کے مطابق درمیانے درجے کا ایک غول یومیہ 35 ہزار افراد کی خوراک چٹ کرسکتا ہے اور کروڑوں ٹڈیوں کا غول ہوا کے رخ پر یومیہ 150 کلومیٹر سفر طے کر سکتا ہے۔ فوڈ ایگری کلچر آرگنائزیشن نے حکومت پاکستان پر زور دیاکہ موسلادھاربارش کے بعد سروے اور ایکشن پلان پر فوری عمل کریں۔


ای پیپر