کیا اس سال حج وعمرہ ہو گا یا نہیں؟سعودی عرب سے بڑی خبر
28 May 2020 (20:47) 2020-05-28

جدہ :پوری دنیا میں جہاں کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈائون چل رہا ہے وہیں سعودی عرب میں بھی انتہائی سخت لاک ڈائون کیا گیا ہے ۔سعودی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ عمرہ اور حرمین شریفین کی زیارت پر پابندی برقرار رہے گی۔

وزارت مذہبی امور کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر بتایا گیا ہے کہ سعودی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ حالات معمول پر آنے تک عمرہ اور دیگر مقدس مقامات پر پابندی برقرار رہے گی ،حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کرونا کی بدلتی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہی حج و عمرہ سے متعلق کوئی حتمی اعلان کیا جا ئے گا ۔


ای پیپر