دنیا میں کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال
28 May 2020 (19:09) 2020-05-28

بیجنگ:جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے مرکز برائے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ نے دنیا بھر میں نوول کروناوائرس سے زیادہ متاثرہ ممالک میں مصدقہ کیسز کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کردیئے ہیں۔

یہ اعدادوشمار 28مئی کو پاکستان کی صبح 10 بجے(0500جی ایم ٹی) تک کے ہیں۔پوری دنیا میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد56لاکھ 95 ہزار 155ہوگئی ہے،امریکہ میں سب سے زیادہ16لاکھ99ہزار933مصدقہ کیسز ہیں جبکہ اس کے بعد برازیل میں 4لاکھ 11 ہزار821مصدقہ کیسز ہیں.

اس فہرست میں روس3لاکھ70ہزار680کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔برطانیہ میں 2لاکھ 68ہزار619مصدقہ کیسز، اسپین میں 2لاکھ 36ہزار 259مصدقہ کیسز، اٹلی میں 2لاکھ 31ہزار139مصدقہ کیسز، فرانس میں 1لاکھ 83ہزار38مصدقہ کیسز، جرمنی میں 1لاکھ 81ہزار524مصدقہ کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔ترکی میں 1لاکھ 59ہزار797 جبکہ چین میں 84ہزار547مصدقہ کیسز سامنے آچکے ہیں۔


ای پیپر