پنجاب حکومت کا ریسٹورنٹس کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ
28 May 2020 (18:40) 2020-05-28

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کرونا کابینہ کمیٹی اجلاس میں صوبے میں ریسٹورنٹس کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت کو ریسٹورنٹس کھولنے کی سفارش کر دی ہے۔ قومی رابطہ کمیٹی اجلاس میں سفارش حتمی منظوری کے لئے پیش کی جائے گی،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ صوبہ پنجاب میں مارکیٹوں اور شاپنگ مالز کے اوقات کار صبح 9 سے 5 بجے ہوں گے۔

پنجاب میں مارکیٹیں، بازار اور شاپنگ مالز کو ہفتہ میں چار دن کام کی اجازت ہوگی۔ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مارکیٹیں، شاپنگ مالز اور بازار بند رہیں گے،اجلاس میں مری اور گلیات میں ہوٹلز کو اجازت دینے کیلئے وفاق سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


ای پیپر