جہاز کس کے کہنے پر اُوپر گیا اور نیچے آیا ،بڑی اہم خبر
28 May 2020 (18:08) 2020-05-28

اسلام آباد :وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرورخان کا کہنا ہے کہ کراچی طیارہ حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ 22 جون کو پارلیمنٹ اور عوام کے سامنے پیش کردیں گے۔

انہوں نے حادثے کی تحقیقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اہم سوال یہ ہے کہ جہاز تین بار رن وے سے ٹچ کرنے کے بعد دوبارہ اُڑایا گیا، جہاز کے دونوں ریکارڈنگ باکس مل چکے ہیں، جہاز کس کے کہنے پر نیچے آیا اور پھر کس کے کہنے پر اُڑایا گیا، معلوم ہوجائے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرورخان نے کہا 'حادثے کی جگہ کا خودمعائنہ کیا, حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین اور بچ جانے والوں سے ملاقات ہوئی، طیارہ حادثے میں 12 سے 15 گھر متاثر ہوئے، 51میتیں ڈی این اے کے ذریعے شناخت کے بعد لواحقین کےحوالےکی جاچکی ہیں۔

غلام سرور خان نے کہا کہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ جلد از جلد میتیں لواحقین کے حوالے کی جائیں، جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے معاوضہ اور باقی انشورنس کمپنی دے گی۔


ای پیپر