file photo

کورونا وائرس: دنیا میں ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ 57 ہزار 807 ہو گئی
28 May 2020 (16:32) 2020-05-28

نیویارک: دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، اب تک دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ 57 ہزار 807 ہو گئی جبکہ متاثرین کی تعداد 58 لاکھ 928 سے تجاوز کر گئی۔

میکسکو میں آج 463 مزید افراد موت کی نیند سو گئے، ہلاکتوں کی تعداد 8 ہزار 500 سے زائد ہو گئی، روس میں 174 افراد ہلاک ہوئے جبکہ آٹھ ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آ گئے۔

گزشتہ روز برازیل میں 1 ہزار 148 ہلاکتوں کے بعد تعداد 25 ہزار 697 ہو گئی، برطانیہ میں 412، پیرو میں 195، کینیڈا میں 126، اٹلی میں 117 جبکہ فرانس میں 66 مزید افراد کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہو گئے۔

دوسری جانب اب تک 25 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس کو شکست دے کر صحت یاب ہو چکے ہیں۔


ای پیپر