امریکا میں سیاہ فارم کی پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں ہلاکت کے باعث مظاہرے جاری
28 May 2020 (14:13) 2020-05-28

نیویارک: امریکی ریاست منی سوٹا میں سیاہ فارم کی سفید فارم پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں ہلاکت کے باعث دوسرے روز بھی مظاہرے جاری ہیں۔

مظاہرین کی جانب سے پولیس کی گاڑیوں پر پینٹ پھینکا گیا، جبکہ پولیس اہلکاروں اور تھانے کی عمارت پر پتھراؤ کیا گیا، مختلف افراد نے دکانوں میں توڑ پھوڑ بھی کی اور عمارتوں کو آگ بھی لگا دی۔ پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال کیا گیا۔

دو دن قبل امریکی پولیس اہلکار نے جارج فلوئیڈ نامی 46 سالہ سیاہ فام شخص کی گردن اپنے گھٹنے کے نیچے دے کر ہلاک کیا تھا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد امریکہ میں مظاہرے شروع ہوئے۔


ای پیپر