file photo

ملک میں بارش برسانے والا سسٹم داخل، محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
28 May 2020 (13:44) 2020-05-28

لاہور: ملک میں بارش برسانے والا نیا سسٹم داخل، منگل تک تیز ہوائیں چلنے اور بارش کا امکان ہے۔

پنجاب کے بعض علاقوں میں بارش اور تیز ہواؤں سے موسم خوشگوار ہوگیا، حافظ آباد اور گرد نواح کے علاقوں میں بارش اور ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار، گرمی کی شدت سے مرجھائے چہرے کھل اٹھے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا، پنجاب، شمالی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ صوبہ سندھ میں موسم بدستور گرم رہے گا جبکہ بالائی سندھ میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔


ای پیپر