file photo

'ورلڈکپ میں میچ ہار کر بھارت نے جان بوجھ کر پاکستان کو نقصان پہنچایا'
28 May 2020 (10:14) 2020-05-28

لندن: برطانوی بلے باز بین اسٹوکس نے اپنی سوانح حیات "آن فائر" میں انکشافات کیا ہے کہ دو ہزار انیس کے ورلڈکپ میں میچ ہار کر بھارت نے جان بوجھ کر پاکستان کو نقصان پہنچایا، بھارت ورلڈکپ کے دوران انگلینڈ سے بھی جان بوجھ کر ہارا۔

انہوں نے کہا کہ دھونی نے ہدف کے تعاقب کو حاصل کرنے کی کوشش ہی نہیں کی، دھونی کی ساری توجہ سنگل اسکور حاصل کرنے پر مرکوز رہی، جہاں چھکے اور چوکے لگانے کی ضرورت تھی وہاں دھونی سنگلز لیتے رہے۔

سابق بھارتی کپتان کی بیٹنگ سے لگا کہ وہ ہدف حاصل کرنے کے ارادے سے کھیلنے نہیں آئے، دھونی جب کھیلنے آئے تھے تو جیت کیلئے 65 گیندوں پر 102 رنز درکار تھے، حیرت ہے ایم ایس دھونی آخری اوور تک کھیلتے رہے اور انڈیا 31 رنز سے ہار بھی گیا۔

بین اسٹوکس نے کہا کہ کیدر یادو اور دھونی کی پارٹنر شپ بھی پُراسرار تھی، دھونی اور کیدار یادیو 42 اور 12 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جو ان کیلئے حیران کن تھا۔ ویرات کوہلی اور روہت شرما کی اننگز بھی پُراسرار تھیں، اچھی شروعات کے بعد اچانک آؤٹ ہو جانا سمجھ سے بالاتر تھا، ویرات کوہلی نے 76 گیندوں پر 66 اور روہت شرما نے 109 گیندوں پر 102 رنز بنائے تھے۔ یاد کرتا ہوں تو حیرانگی ہوتی ہے کہ بھارت وہ میچ 31 رنز سے کیسے ہار گیا۔


ای پیپر