file photo

بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے: منیر اکرم
28 May 2020 (10:08) 2020-05-28

اسلام آباد: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا کہنا ہے کہ بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔

منیر اکرم نے سلامتی کونسل میں ورچوئل مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کے مؤثر اقدامات نہ کرنے کی قیمت کشمیریوں کو ادا کرنی پڑتی ہے۔ سلامتی کونسل کو کشمیر میں بھارتی جنگی جرائم کا نوٹس لینا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ماہ میں بھارت نے 33 کشمیریوں کو شہید کیا۔ اس کے علاوہ ایل او سی پر بھارتی فائرنگ سے رواں سال 989 کشمیری شہید ہوئے۔


ای پیپر