Image Source : Facebook

ورلڈکپ 2019کی کونسی ٹیم فیورٹ ہے ؟بابائے کرکٹ کی بڑی پیشگوئی
28 May 2019 (21:10) 2019-05-28

اسلام آباد: سابق ٹیسٹ کرکٹر ظہیر عباس نے ورلڈ کپ 2019ء میں پاکستانی ٹیم کو فیورٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پانچ ٹیمیں ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

ایشیئن بریڈ مین نے کہا کہ ورلڈ کپ میں پاکستان سمیت ا?سٹریلیا، بھارت، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے جیتنے کے چانسز زیادہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ 31 مئی کو پاکستانی ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے میچ میں بھرپور طریقہ میدان میں اترنا چاہئے تاکہ وہ اپنا کھویا ہوا مورال دوبارہ حاصل کر سکے، پاکستانی ٹیم کو وارم اپ میچ میں افغانستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، اس لئے انہیں ویسٹ انڈیز کے خلاف پورے اعتماد کے ساتھ میدان میں اترنا چاہئے اور پہلے میچ میں کامیابی ان کیلئے ضروری ہے تاکہ وہ جیتنے کے ٹریک پر آجائے ۔

انگلینڈ کی پچوں کے حوالہ سے انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی پچیں بلے بازوں کیلئے سازگار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو تین شعبوں بیٹنگ، فیلڈنگ اور باﺅلنگ میں اچھی کارکردگی دکھانا ہو گی، ہمارے بلے بازوں کو ورلڈکپ کے دوران عمدہ کارکردگی دکھانا ہو گی تاکہ وہ دوسری ٹیم کیلئے بڑا ٹارگٹ دے سکیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ پرامید ہیں کہ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف ہار کا سلسلہ ختم کرے گی۔

ظہیر عباس نے کہا کہ ا?ئی سی سی چیمپین ٹرافی میں پاکستانی ٹیم رینکنگ میں ا?ٹھویں نمبر پر تھی اور پاکستان کو پہلے میچ میں بھارت کے ہاتھوں 124 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم بعد میںگرین شرٹس نے ٹاپ رینکنگ میں جنوبی افریقہ کو 19 رنز سے شکست دی اور اس کے اگلے میچ میںسری لنکا کو تین وکٹوں سے شکست سے دوچار کیا۔ اس کے بعد اس نے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی اور فائنل میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر میگا ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

انہوں نے کہا کہ چیمپیئن ٹرافی 2017 میں جب پاکستانی ٹیم کو بھارت کے ہاتھوں پہلے میچ میںشکست کا سامنا کرنا پڑا تو عوام قومی ٹیم سے ناامید ہو گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی ٹیم پر اعتماد کرنا چاہئے کیونکہ ان میں کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی صلاحیت موجود ہے۔


ای پیپر