Photo Credit Social Media

پاک بھارت کرکٹ سیریز کیلئے گرین سگنل مل گیا
28 مئی 2018 (22:07)

لاہور : پاک بھارت کرکٹ سیریز جہاں بھی ہو پوری دنیا کے کرکٹ شائقین اس کو خوب انجوائے کرتے ہیں ،پاکستان نے بھارت کے ساتھ کرکٹ سیریز کروانے کیلئے ہر ممکن کوششیں کیں اور بالآخر پاکستان کادھمکی آویز رویے نے کام کر دکھا یا اور برف پگھلنے لگی ۔گرین شرٹس کیخلاف سیریز کیلئے مودی سر کار نے اپنے بورڈ کو خط لکھ دیا ۔

بھارتی بورڈ کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بھی مودی سر کار کی حکومت ہی تھی جس نے ہر راستے میں رکاوٹیں کھڑی کیں ۔اب بھارتی سرکار اس کو کرکٹ ڈپلومیسی کہے یا کچھ اور یہ کہنا ابھی قبل از وقت ہے ۔اب بھارتی بورڈ اپنا جواب آئی سی سی میں بھی جمع کروائے گا ۔

معاہدے کے مطابق پاک بھارت دوطرفہ سیریز سے فرار پر پی سی بی نے سخت ایکشن لیا، جس پر آئی سی سی نے بھی بھارتی بورڈ سے آنکھیں پھیر لیں۔ پاکستان کی بھارتی بورڈ کے خلاف بھاری مالی نقصان کو پورا کرنے کی قانونی جنگ نے ہٹ دھرم بھارت کے سارے بھرم توڑ دیے۔

کرکٹ حلقوں کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ جلد کرکٹ شائقین کو پاک بھارت مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔


ای پیپر