عمران خان نے کے پی کے کا برا حال کر دیا ہے : سعد رفیق
28 مئی 2018 (20:58) 2018-05-28


اوکاڑہ : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ محمد نواز شریف کا دور حکومت ملک کی ترقی خوشحالی اور شفافیت کے حوالے سے بھرپور گزرا ہے ،جذبوں کو مصنوعی طریقے سے بدلہ نہیں جا سکتا، لوگوںکو چونا لگا کر اور وفا داریاں تبدیل کرنیوالوں کو آئندہ الیکشن میں جواب مل جائے گا۔


وفاقی وز یر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ایک بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے کراچی کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیا جبکہ عمران خان نے کے پی کے کا برا حال کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میںہر کسی کو حدود میں رہتے ہوئے بات کرنے کی آزادی ہو نی چاہیے، مخالفین جتنا مرضی پروپیگنڈہ کر یں 25جولائی کو ملک کے عوام مسلم لیگ( ن) کے حق فیصلہ دیں گے۔


انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف کا دور حکومت ملک کی ترقی خوشحالی اور شفافیت کے حوالے سے بھرپور گزرا ہے ۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جذبوں کو مصنوعی طریقے سے بدلہ نہیں جا سکتا، لوگوںکو چونا لگا کر اور وفا داریاں تبدیل کرنیوالوں کو آئندہ الیکشن میں جواب مل جائے گا۔


ای پیپر