ڈیرہ مرا د جمالی مین بازار میں دھماکہ ،ہر طرف افرا تفری پھیل گئی
28 مئی 2018 (20:36)

ڈیرہ مراد جمالی: مین بازار میں بم دھماکا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا، دھماکے کے بعد اس جگہ پر 5 فٹ گہرا گڑھا پڑ گیا ہے۔ دھماکے سے قریبی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے علاقے کا گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے، جبکہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کیا جارہا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ابھی تک کسی کے شہید ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔


ای پیپر