Photo Credit Neo Tv

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا نام فائنل ہو گیا
28 مئی 2018 (18:37) 2018-05-28

لاہور : پنجاب حکومت اور اپوزیشن میں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے ناصرسعید کھوسہ کا نام فائنل کر دیا گیا ۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ ناصر کھوسہ اچھی شہرت کی حامل شخصیت ہیں،ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن وقت پر ہوں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت اور اپوزیشن میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے نام پر بھی اتفاق ہوگیاہے۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے میاں محمو دالرشید کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں امن وامان بھی قائم رہے۔ملک کوجمہوری نظام کے ذریعے ترقی پرگامزن کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ میں میاں محمود الرشید کا بھی شکرگزار ہوں کہ انہوں نے تعاون کیا۔ناصر سعید کھوسہ شفاف الیکشن کروانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔


ای پیپر