ملائیشین سابق وزیر اعظم کے اپارٹمنٹ سے کتنے کروڑ ڈالر برآمد؟
28 مئی 2018 (18:19)

کوالالمپور:ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کے ایک اور اپارٹمنٹ سے پولیس نے 400 ہینڈ بیگز، 300 کروڑ ڈالر سمیت مہنگی گھڑیاں اور زیورات برآمد کر لئے۔


تفصیلات کے مطابق ملائیشین پولیس کے سربراہ نے بتایا کہ ، نجیب رزاق کے پاس سے 26 ملکوں کی کرنسی برا?مد ہوئی ہے۔ اپارٹمنٹ میں موجود بیگوں میں سے 35 بیگز میں نقد رقم، 37 بیگز میں قیمتی گھڑیاں اور زیورات جبکہ 284 ڈبوں میں انتہائی مہنگے ہینڈ بیگ برا?مد ہوئے ہیں۔ سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کو کرپشن کے مقدمات کا سامنا ہے۔ پولیس نے گزشتہ ہفتے بھی نجیب رزاق کے گھر چھاپا مار کر غیر ملکی کرنسی، زیورات اور قیمتی تحائف کو تحویل میں لے لیا تھا۔


ای پیپر