فیملی کورٹ نے میرا کو عتیق الرحمن کی بیوی قرار دیدیا
28 مئی 2018 (17:44) 2018-05-28


لاہور: فیملی کورٹ نے 9سال بعد تکذیب نکاح کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے فلمسٹار میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دیدیا ۔ فیملی جج بابر ندیم نے اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی درخواست پر سماعت مکمل کرتے ہوئے پیر کے روز فیصلہ سنادیا۔


تفصیلات کے مطابق عدالت نے 18صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں اداکارہ میرا کے دعوے کو خارج کرتے ہوئے عتیق الرحمان سے ان کے نکاح کو حقائق پر مبنی قرار دیا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ میرا کا نکاح نامہ حقائق پر مبنی ہے اور نکاح خواں نے باقاعدہ نکاح نامے کی تصدیق بھی کی ۔عدالت کا مزید کہنا تھا کہ دونوں کے درمیان تنازع ایک گھر سے پیدا ہوا۔


واضح رہے کہ ادکارہ میرا نے جولائی 2009ء میں تکذیب نکاح کا کیس فیملی عدالت میں چیلنج کیا تھا۔اداکارہ میرا کے وکیل کا ابتدا ء سے موقف تھا کہ عتیق الرحمان سستی شہرت کے لیے میرا کا شوہر ہونے کا دعویٰ کر رہے ہیں اور ان کے پاس نکاح ثابت کرنے کے لیے کوئی اصلی دستاویزات بھی موجود نہیں۔


ای پیپر