Photo Credit Neo Tv

یوم تکبیر کے موقع پر نواز شریف کیساتھ ایک اور ناخوشگوار واقعہ
28 مئی 2018 (17:03) 2018-05-28

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم نواز شریف سے ہاتھ ملانے کی کوشش کرنے والے لیگی کارکن پر سیکیورٹی اہلکاروں کا بے تحاشا تشدد، تھپڑوں اور گھونسوں کی بارش کر دی۔

پیر کو لاہور میں یوم ِ تکبیر کے کنونشن میں سابق وزیرِاعظم میاں محمد نواز شریف سٹیج پر اپنی صاحبزادی مریم نواز اور دیگر رہنماﺅں کے ساتھ موجود تھے کہ اچانک ایک لیگی کارکن نے ہاتھ ملانے کیلئے ان کی جانب دوڑ لگا دی لیکن سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے اس کی خوب پٹائی کی اور اسے گھسیٹتے ہوئے وہاں سے لے گئے لیکن اپنی درگت بننے کے باوجود اس لیگی کارکن کا جذبہ ٹھنڈا نہ ہوا اور اس نے دوبارہ واپس آ کر زور زور سے شیر شیر کے فلک شگاف نعرے لگانا شروع کر دیے۔

میاں نواز شریف نے کارکن کو گلے لگایا ۔سعد رفیق نے بھی اس موقع پر پیچھے نہ رہے اور کارکن کو گلے لگاتے ہوئے تسلی اور دلاسہ دیا ۔


ای پیپر