Photo Credit INP

متنازعہ کتاب لکھنے پر اسددرانی کیخلاف پاک فوج نے ایکشن لے لیا
28 مئی 2018 (16:50)

اسلام آباد: متنازعہ کتاب لکھنے پر پاک فوج کا جنرل (ر) اسد درانی کے خلاف ایکشن، نام ای سی ایل میں ڈالنے کی تجویز۔


تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے متنازعہ کتاب لکھنے پر جنرل (ر) اسد درانی کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی تجویز دیدی اور حاضر سروس لیفٹیننٹ جنرل کو معاملے کی تحقیقات کرنے کا حکم بھی دیدیا۔


واضح رہے کہ اسد درانی کی کتاب پر پاک فوج کو تحفظات تھے اسلیے سابق (ر) جنرل کو پوزیشن واضح کرنے کیلئے 28 مئی کو جی ایچ کیو طلب کیا گیا تھا۔


واضح رہے کہ اسد درانی نے کتاب میں بہت سے موضوعات حقائق کے برعکس بیان کیے ہیں، ملٹری کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر ان کو پوزیشن واضح کرنا پڑی۔


ای پیپر