Photo Credit INP

بلوچستان حکومت اور حزب اختلاف کے درمیان نگراں وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق نہ ہوسکا
28 مئی 2018 (16:35) 2018-05-28

کوئٹہ : حکومت اور حزب اختلاف کے درمیان نگراں وزیراعلیٰ کے نام پر متعدد مشاورتی اجلاس منعقد ہونے کے باوجود بھی اتفاق نہیں ہوسکا تاہم علاﺅ الدین مری کے نام پر اتفاق ہو جانے سے متعلق بھی افواہیں زیر گردش ہے ۔

گزشتہ روز وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور قائد حزب اختلاف عبدالرحیم زیارتوال کے درمیان ایک اور ملاقات ہوئی جس میں نگراں وزیراعلیٰ کے نام پرغور وغوص کیا گیا تاہم حتمی فیصلہ نہ ہوسکا اس وقت حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے 5امیدواران کو شارٹ لسٹ کیاگیاہے جن میں حکومت کی جانب سے پرنس احمد علی ،کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ اور علاﺅ الدین مرین جبکہ حزب اختلاف کی جانب سے اشرف جہانگیر قاضی اور اسلم بھوتانی کے نام تجویز کئے گئے ہیں.

تاہم پیر کے روز حکومت اور اپوزیشن کے درمیان علاﺅ الدین مری کے نام پر اتفاق ہوجانے سے متعلق بھی افواہیں زیر گردش رہی تاہم کسی حکومتی یا اپوزیشن عہدیدار کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں کی جاسکی ہے ۔


ای پیپر