پی آئی اے نے کرکٹر سرفراز احمد کی دو ماہ کی تنخواہ روک لی
28 مئی 2018 (16:17) 2018-05-28

کراچی :قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد کے اپنے ڈومیسٹک ڈیپارٹمنٹ پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن ( پی آئی اے ) کی جانب سے 2 ماہ سے تنخواہ سے محروم ہونے کا انکشاف ہوا ہے ،قومی ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عرفان شفقت رسول بھی دو ماہ سے تنخواہ کے منتظر ہیں۔


تفصیلات کے مطابق ادارے میں حاضری نہ لگانے پرپی آئی اے نے سرفراز احمدسمیت تمام کھلاڑیوں کی تنخواہ روک لی ہیں جس کے باعث کرکٹ اور پاکستان کے قومی کھیل ہاکی کے ساتھ ساتھ فٹ بال اورسکواش کے کھلاڑی بھی تنخواہ کو ترس گئے ہیں۔اس ضمن میں رابطہ کیے جانے پر پی آئی اے کے ترجمان مشہود تاجور کا کہنا تھا کہ کسی کھلاڑی کی تنخواہ جان بوجھ کر نہیں روکی گئی ،آر پی سسٹم کے تحت تما م کھلاڑیوں کی حاضری لگتی ہے جس کے بعد ا ن کی تنخواہ آتی ہے،ممکن ہے آر پی سسٹم کی وجہ سے یہ مسائل پیدا ہوئے ہوں ،یہ انتظامی مسئلہ ہے جو ایک سے دو روز میں حل کرلیں گے۔


ترجمان پی آئی اے کا مزید کہناتھا کہ موجودہ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی حاضری سے مستثنیٰ ہیں،کھلاڑی یا ان کے شعبے نے لسٹ اپ ڈیٹ نہیں کی ہوگی جس کی وجہ سے یہ معاملہ سامنے آیا۔یاد رہے کہ سرفراز احمد نے اپنے کرکٹ کیریئر کا آغاز ہی پی آئی اے سے کیا تھا اور اپنے کیریئر کا بہت بڑا حصہ اسی ڈیپارٹمنٹ کے لیے کھیلتے ہوئے گزارہ ہے۔


ای پیپر