Photo Credit Social Media

جان لیوا مرض میں مبتلا بالی ووڈ اداکار عرفان خان کی تازہ تصویر وائرل
28 مئی 2018 (15:17)

لندن: جان لیوا مرض میں مبتلا بالی ووڈ اداکار عرفان خان کی لارڈز کے تاریخی میدان میں پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ سے لطف اندوز ہو تے وقت کی تازہ تصویر سامنے آگئی۔ کچھ ماہ پہلے اداکار عرفان خان نے ایک ٹویٹ میں لکھا تھا کہ وہ "نیورو اینڈو کرائن ٹیومر" نامی بیماری میں مبتلا ہیں، جو آنتوں کے کینسر کی ایک قسم ہے۔

اس کے بعد سے ان کی طبیعت بگڑنے سے متعلق خبروں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔ تاہم اب ان کی تازہ تصویر سامنے آئی ہے ۔ نجی ٹی وی کی اینکر پرسن نے اپنے ٹویٹر اکانٹ سے معروف اداکار عرفان خان کی تصویر شیئر کی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بالی وڈ کے سپر سٹار لارڈز کے تاریخی میدان میں پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔


ای پیپر