شہباز شریف کا چین کے صدر اور وزیر اعظم کو خط
28 مارچ 2020 (21:46) 2020-03-28

لاہور : شہباز شریف نے چائنہ کے صدر اور وزیر اعظم کو خط لکھ کر پاکستان کی اس مشکل گھڑی میں ساتھ دینے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چین نے ایک دفعہ پھر ثابت کر دیا ہے کہ ہم مضبوط دوست ہیں.

چین نے 2013 میں بھی سی پیک کے آغاز سے ہماری بہت مدد کی، ان حالات میں طبی سامان فراہم کرنے پر چینی حکومت کے شکر گزار ہیں، چین کی مدد سے پاکستان میں کورونا سے قیمتی جانوں کو بچانے میں مدد ملے گی، چین کی خوشحالی و ترقی کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہیں۔

شہباز شریف نے اپنے خط میں لکھا کہ کورونا وائرس کی وبا نے دنیا کو متاثر کررکھا ہے، مسلم لیگ ن اور پوری پاکستانی قوم کا چین کیساتھ جذباتی لگاؤ ہے، چین نے کورونا وائرس کے خلاف بہت عمدہ اور بروقت حکمت عملی اپنائی، کمیونسٹ پارٹی اور چین کے عوام نے وائرس کے خلاف بخوبی جنگ کی۔


ای پیپر