پنجاب حکومت نے کرونا کیلئے خصوصی پیکج متعارف کروا دیا ،ماہانہ 4 ہزار روپے ملیں گے
28 مارچ 2020 (18:36) 2020-03-28

لاہور :وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کرونا جنگ سے نمٹنے کیلئے پنجاب کیلئے خصوصی پیکج متعارف کر وادیا جس میں 25 لاکھ گھرانوں کو ماہانہ 4 ہزار روپے کاالائونس فراہم کیا جائے گا ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے 18 ارب روپے کے صوبائی ٹیکس بھی معاف کرنے کا اعلان کر دیا ، پنجاب کی جیلوں میں قید یوں کو 90 روز کیلئے ریلیف دے دیا گیا ،ان قیدیوں میں معمولی نوعیت کے جرائم پیشہ افراد کو ریلیف دیا گیا ہے ،عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اس وقت جو ڈاکٹر کروناکیخلاف اپنی ڈیوٹیاں فراہم کر رہے ہیں ان کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دی جائے گی ۔


ای پیپر